’’ہم کالونی نہیں‘‘وینزویلا نے ٹرمپ کے بیان کو مسترد کردیا

May 12, 2026 | 10:48:AM
’’ہم کالونی نہیں‘‘وینزویلا نے ٹرمپ کے بیان کو مسترد کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وینزویلا کو 51ویں ریاست بنانے کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند دن قبل کہا تھا کہ وہ وینزویلا کو امریکا کی 51ویں ریاست بنانے پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں جس پر وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اُن کا ملک 51 ویں امریکی ریاست بننے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتا۔

ڈیلسی نے یہ بیان ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف میں اپنے ملک اور ہمسایہ ملک گیانا کے درمیان بڑے پیمانے پر معدنیات اور تیل سے متعلق تنازع کی سماعت کے دوران دیا۔

 یہ بھی پڑھیں:نور خان ایئربیس پر ایرانی طیارے!پاکستان کا واضح مؤقف سامنے آگیا

 ڈیلسی نے کہا کہ ہم اپنی سالمیت، اپنی خودمختاری، اپنی آزادی اور اپنی تاریخ کا دفاع کرتے رہیں گے، وینزویلا ایک کالونی نہیں بلکہ ایک آزاد ملک ہے۔

واضح رہے کہ ڈیلسی روڈریگز نے اُس وقت کے صدر نکولس مادورو کو بے دخل کرنے والے امریکی فوجی آپریشن کے بعد جنوری میں اقتدار سنبھالا ہے۔