ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ، عمران خان نےنظرثانی کی درخواست دائر کر دی

May 12, 2022 | 16:00:PM
عمران خان بڑا قدم
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عمران خان نے تحریک عدم اعتماد پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جمعرات کو سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی جس میں 7 اپریل کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
سپریم کورٹ نے 3 اپریل کو قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی تحریک عدم اعتماد کو منسوخ کرنے کے خلاف از خود نوٹس لیا تھا۔عمران خان نے اپنی نظرثانی درخواست میں عدالت عظمیٰ سے مطالبہ کیا کہ 7 اپریل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ 7 اپریل کے فیصلے میں کئی خامیاں ہیں جن پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔پٹیشن میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کی کارروائی کے دوران ڈپٹی اسپیکر نے آئین کے آرٹیکل 5 پر عمل درآمد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:گورنرز کا تقرر، وزیر اعظم نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا