گورنرز کا تقرر، وزیر اعظم نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا

May 12, 2022 | 15:03:PM
وزیراعظم شہبازشریف
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صدر عارف علوی اور وفاقی حکومت میں گورنر زکے تقرر پر کشیدگی تاحال برقرارہے ، چاروں صوبوں میں گورنرز کے عہدے خالی ہیں ذرائع کے مطابق وزیر اعظم صدر کو دوبارہ ایڈوائس بھجوائیں گے۔صدر نے پھر بھی نوٹیفیکیشن جاری نہ کیا تو کابینہ ڈویژن نئے گورنرز کی تعنیاتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی ایڈوائس کے باوجود نسرین جلیل ، ولی خان کاکڑ ، بلیغ الرحمان کو گورنر بنانے کی منظوری نہیں دی گئی ۔پنجاب میں اسپیکر پرویز الہٰی  قائم مقام گورنر کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے انکارچکے ہیں ۔ وزیراعظم کی ایڈوائس کے باوجود صدر نے نسرین جلیل کو گورنر سندھ تعنیات کرنے کی ابھی تک منظوری نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں: منحرف ارکان سے متعلق فیصلہ۔تحریک انصاف نے بڑا اعلان کر دیا
ایڈوائس کے باوجود ولی خان کاکٹر کو گورنر بلوچستان نہیں لگایا گیا،بلیغ الرحمن کو گورنر پنجاب تعنیات کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری نہیں کیا گیا،خیبر پختونخوا میں وفاقی حکومت ابھی تک گورنر کے نام کا تعین نہیں کرسکی،پنجاب کے علاوہ تین صوبوں میں صوبائی اسمبلیوں کے سپیکرز قائم مقام گورنر ز کے فرائض انجام دے رہے ہیں،پنجاب میں پرویز الٰہی قائم مقام گورنر کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے انکارکرچکے ہیں ،صدر کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر شہباز شریف دوبارہ گورنرز کی تعنیاتی کی ایڈوائس بھجوائیں گے،صدر نے پھر بھی نوٹیفیکیشن جاری نہ کیا تو کابینہ ڈویژن نئے گورنرز کی تعنیاتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردے گی۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز نے ملکی مسائل کا حل بتا دیا