جنگ روکنا چاہیے، اس سے قبل کہ پورے خطے کو لپیٹ میں لے لے;اردوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ جنگ کو روکنا چاہیے، اس سے قبل کہ یہ مزید بڑھے اور پورے خطے کو آگ کی لپیٹ میں لے لے۔
ایک بیان میں رجب طیب اردوان نے کہا کہ سفارت کاری کو موقع دیا جائے تو اس کا حصول مکمل طور پر ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کو روکنا چاہیے اس سےقبل کہ یہ مزید بڑھے اور پورے خطے کو آگ کی لپیٹ میں لے لے۔
ترک صدر نے مزید کہا کہ ہم صبر کے ساتھ فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے اور سفارت کاری کی بحالی کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:خدشات نے تیل کی قیمتیں پھر آسمان پر پہنچا دیں، نئے نرخ سن کر ہوش اڑ جائیں گے