ایڈز کے مرض میں مبتلا قیدی دم توڑ گیا
کیپشن: کیمپ جیل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی) کیمپ جیل میں ایڈز کے مرض میں مبتلا قیدی سروسز ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
جیل حکام کے مطابق طیب نامی قیدی کوطبعیت زیادہ خراب ہونے پر 6مارچ کو سروسز ہسپتال منتقل کیا تھا،متوفی طیب گزشتہ سال فروری جیل آنے سے پہلے ایڈز کے مرض میں مبتلا تھا،جیل میں ایڈز بحالی پروگرام کے تحت علاج جاری تھا۔
جیل حکام کا مزید کہنا تھا کہ طیب تھانہ مانگا منڈی کے 5مختلف کیسز میں جیل انڈر ٹرائل تھا،لاش کو قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے سرکاری ملازمین کو عید سے قبل بڑی خوشخبری سنا دی