بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کردی،مزید 4کشمیری شہید 

Mar 12, 2022 | 13:11:PM
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ، مظالم
کیپشن: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تصویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے ،قابض فورسز کے مظالم سے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہیدہوگئے ۔
 کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پلوامہ،گاندربل اورکپواڑہ میں کشمیری فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 4 کشمیری نوجوانوں شہیدہوگئے ۔کشمیر میڈیا کے مطابق 2 نوجوانوں کو پلوامہ کے علاقے چیوہ کلاں میں شہیدکیا گیا جبکہ ایک نوجوان کو ضلع گاندر بل کے علاقے نونار،چوتھے کشمیری کو کپواڑہ کے علاقے راجورمیں شہید کیا گیا۔بھارتی فوج ان علاقوں میں نام نہاد سرچ آپریشن بھی کررہی ہے ،گھر گھر تلاشی کی کارروائیاں جاری تھیں۔تین روزمیں شہیدہونیوالے کشمیریوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روس کو بڑا دھچکا،یوکرین نے روسی فوج کو گھیر لیا ، میزائل حملے