حمیرااصغرکی موت ،اداکارنعمان اعجاز نے بڑی اپیل کردی

Jul 12, 2025 | 13:28:PM
حمیرااصغرکی موت ،اداکارنعمان اعجاز نے بڑی اپیل کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ماڈل واداکارہ حمیرا اصغر کی افسوسناک موت کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے پر سینئر اداکار نعمان اعجاز نے شدید افسوس کا اظہار کردیا۔
وراسٹائل اداکارنعمان اعجاز نے اداکارہ حمیرا اصغر کی موت پر ردعمل دیتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ براہِ کرم اداکارہ حمیرا اصغر علی کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنا بند کریں، وہ چھ ماہ تک تکلیف میں رہیں اور کسی کے آنے اور انہیں پہچاننے کا انتظار کرتی رہیں تاکہ انہیں’ ’مٹی کا سکون‘‘ مل سکے اور آپ سب ان کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرکے ان کے گناہوں اور تکلیف میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار نہیں کیا،حمیرااصغرکے والدکی گفتگو
نعمان اعجاز نےمزید لکھا کہ انہوں نے خود دیکھا کہ کس طرح چھیپا کے ڈرائیور نے ان کی میت کی ویڈیو شیئر کی، لوگ کتنے بے حس ہو گئے ہیں؟ اب وہ خود کے لیے بول بھی نہیں سکتیں، اسی لیے یہ پاگل پن بند کریں اور براہِ کرم ان کے لیے دعا کریں۔