فیشن ڈیزائنر نجیبہ بی جی کی رہائشگاہ پر سالانہ مجلس عزا ،فنکاروں کی شرکت
معروف گلوکاروں اورنوحہ خوانوں نے مرثیے اورنوحے پڑھ کر شہدائے کربلاکوخراج عقیدت پیش کیا
کیپشن: بی جی کے گھرمجلس عزاکامنظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف فیشن ڈیزائنر نجیبہ بی جی کی رہائش گاہ پر سالانہ مجلس عزا کا اہتمام کیاگیا جس میں نمایاں شوبز شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔
مجلس عزا میں نامور گلوکارہ شاہدہ منی،اداکارہ مدیحہ شاہ، دردانہ رحمان،عاشی بٹ،عینی، جرار رضوی اور دیگر شریک ہوئے، مختلف گلوکاروں اورنوحہ خوانوں نے مرثیے اورنوحے پڑھ کر شہدائے کربلاکوخراج عقیدت پیش کیا،اس موقع پرفن کاروں نے عزاداری بھی کی،بعدازاں نیازتقسیم کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار نہیں کیا،حمیرااصغرکے والدکی گفتگو
اس موقع پرسوزو سلام پیش کیا گیا اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ،ذاکرافروا بتول نے فضائل و مصائب اہل بیت بیان کیےاور کربلا میں امام عالی مقام اور انکے جانثار ساتھیوں کو یاد کیا گیا،آخر میں علم برآمد ہوااورشرکاءمیں نیاز تقسیم کی گئی۔