کراچی، ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے این اے 247 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

Jan 12, 2024 | 22:07:PM
کراچی، ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے این اے 247 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے
کیپشن: مصطفیٰ کمال (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شعیب مختار) عام انتخابات 2024ء کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کا ایک بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے بعد پارٹی کی سینئر ڈپٹی کنوئنر مصطفیٰ کمال نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247 سنٹرل سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اب مصطفیٰ کمال این اے 242 سے انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ این اے 247 کیلئے خواجہ اظہار الحسن کو امیدوار نامزد کرکے ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے مصطفیٰ کمال کے ساتھ ساتھ دیگر جماعتوں کے کچھ مزید امیدواروں نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیے ہیں جن میں این اے 250 سے ایم کیو ایم کے ریحان ہاشمی، این اے 249 اور 250 سے ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، این اے 250 سے آزاد امیدوار سمیت 6 امیدوار، این اے 248 سے جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمن، این اے 248 سے جماعت اسلامی کے محمد منیم ظفر خان، این اے 248 سے جماعت اسلامی کے محمد فاروق نعمت اللہ، این اے 248 سے ایم کیو ایم کے ارشد وہرا اور ایم کیو ایم کے شیخ صلاح الدین، این اے 248 سے ہی آزاد امیدوار سمیت 8 امیدوار، این اے 249 سے جماعت اسلامی کے سعید وجیھ حسن، این اے 249 سے آزاد امیدوار محمد فرقان اور این اے 249 سے ہی جے یو آئی کے زرین شاہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، ایم کیو ایم پاکستان نے قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کردیا

اسی طرح صوبائی نشستوں سے بھی کچھ امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیے جن میں پی ایس 124 سے ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الاحسن، پی ایس 124 سے آزاد امیدوار سمیت 10 امیدوار، پی ایس 124 سے ایم کیو ایم کے عبدالحسیب احمد، پی ایس 124 سے ایم کیو ایم کے محمد حنیف سورتی، پی ایس 123 سے آزاد امیدوار سمیت 4 امیدوار، پی ایس 123 سے ایم کیو ایم کے ریحان ہاشمی اور پی ایس 123 سے ہی جے یو آئی ایف کے حافظ محمد شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اب ایم کیو ایم کے صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر حصہ لینے والے امیدواروں کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔

ایم کیو ایم نے مزید پانچ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیا ہے جن میں پی ایس 87 سے کرن مسعود، پی ایس 97 سے شوکت علی، پی ایس 103 سے فیصل رفیق، پی ایس 127 سے معاذ محبوب اور پی ایس 130 سے جمال احمد شامل ہیں۔