کراچی، ایم کیو ایم پاکستان نے قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کردیا

Jan 12, 2024 | 18:36:PM
کراچی، ایم کیو ایم پاکستان نے قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شعیب مختار) ایم کیو ایم پاکستان نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔
 ایم کیو ایم سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار اور سید مصطفیٰ کمال کراچی کے دو مختلف حلقوں سے متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار ہیں، لیکن حیران کن طور پر سندھ اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم کے سینئر رہنما خواجہ  اظہار الحسن کو نظر انداز کر دیا گیا ہے، انہیں کسی بھی حلقے سے پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا ۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ضلع وسطی کےحلقہ این اے 248 سے ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے۔ اسی طرح سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق ضلع غربی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے حلقہ این اے 246 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔
ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق سابق صوبائی وزیر عبدالرؤف صدیقی ضلع شرقی کے حلقہ این اے 237 سے متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سید مصطفی کمال کو کراچی کے دو حلقوں سے ٹکٹ دیا گیا ہے جن میں حلقہ این اے 242 اور حلقہ این اے 247 شامل ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار ضلع جنوبی کے حلقہ این اے 241 اور ضلع غربی کے حلقہ این اے 244 سے ایم کیو ایم کے امیدوار ہیں۔
ترجمان ایم کیو ایم کی جانب سے جاری کی گئی مزید تفصیلات کے مطابق رہنما متحدہ قومی موومنٹ آسیہ اسحاق حلقہ این اے 232 ڈسٹرکٹ کورنگی سے، جاوید حنیف حلقہ این اے 233 ڈسٹرکٹ کورنگی سے اور محمد ابو بکر حلقہ این اے 234 ڈسٹرکٹ کورنگی سے امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ، ن لیگ نے لاہور سے سرکردہ رہنماؤں کو نظرانداز کردیا
ضلع شرقی سے اقبال محسود حلقہ این اے 235، حسان صابر، حلقہ این اے 236 اور صادق افتخار حلقہ این اے 238 سے الیکشن لڑیں گے۔
سابق ڈپٹی میئر کراچی ارشد ووہرہ حلقہ این اے 240 ڈسٹرکٹ ساؤتھ سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔
ضلع کیماڑی سے ہمایوں عثمان این اے حلقہ 243 پر ایم کیو ایم کے امیدوار ہیں۔ حفیظ الدین حلقہ این اے 245 ڈسٹرکٹ ویسٹ، احمد سلیم صدیقی حلقہ این اے 249 ڈسٹرکٹ سینٹرل اور فرحان چشتی حلقہ این اے 250 ڈسٹرکٹ سینٹرل سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔