ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ، ن لیگ نے لاہور سے سرکردہ رہنماؤں کو نظرانداز کردیا

Jan 12, 2024 | 17:44:PM
ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ، ن لیگ نے لاہور سے سرکردہ رہنماؤں کو نظرانداز کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) آئندہ عام انتخابات کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹیں کی تقسیم کے حوالے سے مختلف خبریں سامنے آرہی ہیں، ایسے میں پارٹی کی جانب سے ٹکٹیں تقسیم کرتے ہوئے لاہور کے سرکردہ رہنماؤں کو بھی نظرانداز کردیا گیا۔

اب تک کی صورتحال کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کے باعث این اے 117، این اے 128 اور پی پی 149 سے ن لیگی رہنما آوٹ آؤٹ کردیے گئے ہیں۔

سابق ایم این اے ملک ریاض کو این اے 117 سے پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔ این اے 117 میں عبدالعلیم خان جبکہ این اے 128 میں عون چودھری متفقہ امیدوار ہوں گے جبکہ سابق ایم پی اے چودھری شہباز احمد کو پی پی 149 سے پارٹی ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: دانیال عزیز ڈٹ گئے ، احسن اقبال کے کزن کے مقابلے پر اہلیہ کو میدان میں اتار دیا

اس کے علاوہ پی پی 160 سے سابق رکن اسمبلی رمضان صدیق بھٹی، پی پی 169 سے سید توصیف شاہ، پی پی 159 سے چودھری اختر بادشاہ، پی پی 152 سے وحید گل، شیخ خرم، روحیل اصغر اور باؤ اختر علی، پی پی 171 سے چودھری باقر حسین، میاں صہیب غنی، زاہد بٹ اور سلیمان حسین سلطانی، خواجہ احمد حسان، سید حشمت شاہ، مردان علی زیدی، عمران علی گورائیہ، کبیر تاج، راؤ شہاب الدین، شیخ شاہد علی، چودھری نواز لدھڑ، چودھری آصف خاں میو، میاں سلیم اور نذیر چوہان کو بھی پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جائےگا۔