الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں امیدواروں کی سخت سکروٹنی کرنے کا فیصلہ

Dec 12, 2023 | 00:48:AM
الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں امیدواروں کی سخت سکروٹنی کرنے کا فیصلہ
کیپشن: الیکشن کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں امیدواروں کی سخت سکروٹنی کرنے کا فیصلہ کیا  ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسران کی آن لائن سکروٹنی میں معاونت کرے گا،الیکشن کمیشن کو پارلیمنٹ لاجز، سرکاری ریسٹ ہاؤسز اور سرکاری اداروں سے ریکارڈ موصول ہو گیا،الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی میں سٹیٹ بینک، ایف بی آر، ایف آئی اے، نیب کے نمائندگان شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اداروں کی جانب سے فوکل پرسنز تعینات کر دیئے گئے۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسران امیدواروں کے شناختی کارڈ نمبرز سکروٹنی کمیٹی کو بھجوائے گا،سکروٹنی کمیٹی نادرا کو شناختی کارڈز نمبر بھجوا کر امیدوار کا فیملی ٹری حاصل کرے گا،سٹیٹ بینک، ایف بی آر، ایف آئی اے اور نیب کے نمائندے متعلقہ امیدوار بارے رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سکروٹنی کمیٹی امیدواروں کی تفصیلات ریٹرننگ افسران کو بھجوائے گی، ڈیفالٹر امیدواروں کے الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق فیصلہ ریٹرننگ افسر کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات آٹھ دس روز آگے جاتے ہیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا، آصف زرداری