انتخابات آٹھ دس روز آگے جاتے ہیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا، آصف زرداری

Dec 12, 2023 | 00:23:AM
انتخابات آٹھ دس روز آگے جاتے ہیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا، آصف زرداری
کیپشن: آصف زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ تاریخ کو آگے پیچھے کرنا الیکشن کمیشن کے اختیار ہے،انتخابات آٹھ دس روز آگے جاتے ہیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں آصف زرداری کاکہناتھا کہ جمائمہ خان باہر بیٹھے وی لاگرز کو پیسے دے رہی ہیں،ایک لابی وی لاگرز کو فنانس اور سپورٹ کر رہی ہے،اس لابی کے ارادے کچھ اور ہیں۔
سابق صدر کاکہناتھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نہ ہٹاتا تو وہ ملک بیچ چکا ہوتا،ملک ڈیفالٹ کرچکا ہوتا ہم پر کچھ فورسز بیٹھی ہوتیں، ان کامزید کہناتھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اسٹبلشمنٹ کا 30 سال کا لاڈلہ ہے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو لانا سازش تھی،لوگ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 2035 تک لے جانا چاہتے تھے،لاڈلا وہ ہے جو25 سیٹیں جیتتا ہے ، اس کی حکومت بنائی جاتی ہے ۔
آصف زرداری نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو پیار سے چلانا ہے،فیض حمید نے ہم پر پہلے بھی بہت محنت کی ،ان کاکہناتھا کہ پاور صرف پارلیمان کے پاس ہوگی، ہرچیز پارلیمان کرے گی،40سال پہلے ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا، میں نے 11 سال پہلے ریفرنس بھیجا تھا جو اب جاکر لگا ہے، ان کاکہناتھا کہ بیرسٹر گوہر اور کئی دیگرسیاستدان پیپلزپارٹی کی نرسری سے نکلے ہیں۔
آصف زرداری نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اپنے فائدے کیلئے افغانوں کو بطور ووٹر رجسٹر کرایا،افغان ہمارے بھائی ہیں، اللہ انہیں عقل، ہوش، ترقی دے،افغانوں کے ترقی کرنے تک دہشت گردی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے پاکستان کا اہم تجارتی مطالبہ منظور کر لیا