پاک ویسٹ انڈیز میں فیصلہ کن ون ڈے آج، میچ بارش سے متاثر ہونے امکان

Aug 12, 2025 | 12:16:PM
پاک ویسٹ انڈیز میں فیصلہ کن ون ڈے آج، میچ بارش سے متاثر ہونے امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا، میچ بارش سے متاثر ہو نے خدشہ ہے ۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے ون ڈے میں پاکستان، دوسرے میں ویسٹ انڈیز کامیاب ہوا۔

پاکستانی وقت کے مطابق سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ آج شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف گذشتہ31سال میں دس ون ڈے انٹر نیشنل سیریز میں فتح حاصل کر رکھی ہے۔

 یہ بھی  پڑھیں :القادر ٹرسٹ کیس ، بنی گالہ میں 405 کنال اراضی نیلام کر دی گئی

دوسری جانب دوسر ے ون ڈے کی طرح تیسرا میچ بھی بارش سے متاثر ہو نے کا خدشہ ہے ۔ 

 ایشیا کپ اور سہ فریقی سیریز کے لیے پاکستان کے سکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے افغانستان اور یو اے ای کے خلاف آئندہ ماہ سہ ملکی سیریز کے ساتھ ساتھ ایشیا کپ 2025 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

یوا ے ای میں سہ فریقی سیریز کے لیے ٹیم میں چند تبدیلیوں کا امکان ہے، فاسٹ بولر سلمان مرزا اور آل راؤنڈر احمد دانیال کی واپسی کا امکان ہے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سینئر فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو سیریز کے دوران ورک لوڈ مینجمنٹ کے لیے آرام دیا جاسکتا ہے اور انہیں ایشیا کپ میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔