چکوال: زمیندار نے اپنا ڈیم بنا لیا، 100 ایکڑ رقبہ سیراب، ہر طرف ہریالی ہی ہریالی

Aug 12, 2023 | 21:53:PM
چکوال: زمیندار نے اپنا ڈیم بنا لیا، 100 ایکڑ رقبہ سیراب، ہر طرف ہریالی ہی ہریالی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چکوال کے ایک مقامی زمیندار نے اپنا ڈیم بنا لیا جس سے 100 ایکڑ رقبہ سیراب ہوتا ہے اور ہر طرف ہریالی ہی ہریالی چھا گئی ہے۔

پاکستانی نجی ٹی وی کے مطابق چکوال کے نواحی علاقے بکھاری کلاں کے رہائشی نے اپنا ہی ڈیم بنا لیا جس سے 100 ایکڑ سے زائد کا رقبہ سیراب ہو رہا ہے، چکوال کے اس نواحی علاقے کی بارانی زمین ہے جو کہ کسی کام نہیں آتی اور فصلیں اگانے والے زمیندارواں کو خسارے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر اعظم کی تقرری، پی ٹی آئی کا مؤقف بھی آ گیا

اس ساری صورت حال کے مدِ نظر عرفان نامی مقامی کاشتکار نے 6 سال کی محنت کے بعد پانی کو ذخیرہ کرنے کا ایک ایسا نظام بنا لیا جو کہ 35 ایکڑ پر مشتمل ہے اور اس کی گہرائی 15 فٹ ہے۔ بارش کے بعد ندی نالوں کے ذریعے پانی اس ڈیم نما حوض میں جمع ہوتا رہتا ہے۔

عرفان ڈیم میں جمع کیا گیا بارشی پانی ضرورت کے مطابق نہر کے ذریعے اپنی زمینوں کو سیراب کرنے کے علاوہ دیگر کاشتکاروں کو بھی مہیا کرتا ہے جس کے باعث علاقے بھر میں ہریالی پھیلی ہوئی ہے جو کہ پہلے بارش نہ ہونےکے سبب بنجر رہتا تھا۔