توقع کرتے ہیں نگران وزیراعظم 3 مہینے کے اندر آئین کے مطابق الیکشن یقینی بنائیں گے: حماد اظہر

Aug 12, 2023 | 17:56:PM
توقع کرتے ہیں نگران وزیراعظم 3 مہینے کے اندر آئین کے مطابق الیکشن یقینی بنائیں گے: حماد اظہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ توقع کرتے ہیں نگران وزیراعظم  3 مہینے کے اندر آئین کے مطابق الیکشن یقینی بنائیں گے۔

سیکرٹری جنرل وسطی پنجاب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حماد اظہر نے نئے نگران وزیراعظم کی تقرری پر رد عمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تحریک انصاف پارلیمان کے اندر اور باہرپاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، لیکن ہم سے نگران وزیراعظم کے معاملے پر مشاورت نہیں ہوئی، اب انوارلحق کاکڑ پر ایک بھاری ذمے داری آئید ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم کب حلف اٹھائیں گے؟ تاریخ سامنے آ گئی

حماد اظہر  نے مزید لکھا کہ توقع کرتے ہیں کے تین مہینے کے اندر آئین کے مطابق الیکشن یقینی بنائیں گے اور عوام کے جمہوری حقوق پر کوئی ظرب نہیں آنے دیں گے، الیکشن مہم میں تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن مہم میں منصفانہ ماحول دینا لازم ہے، الیکشن صاف اور شفاف ہونا اس وقت ملک کے لئے انتہائی اہم ہے، اس وقت ہزاروں سیاسی قیدی جعلی مقدمات میں قید ہیں، اس معاملے پر قوم میں بہت بے چینی اور شک و شہبات ہیں، نگراں وزیراعظم کو اس معاملے پر بھی فوری نوٹس لینا ہو گا، پاکستان اس وقت کسی نئے مہم جوئی کا متحمل نہیں۔