افغانستان:طالبان کی پیش قدمی جاری،10ویں صوبائی دارالحکومت پر  قبضہ

Aug 12, 2021 | 11:23:AM
افغانستان:طالبان کی پیش قدمی جاری،10ویں صوبائی دارالحکومت پر  قبضہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی روکی نہ جا سکی، طالبان نے10ویں صوبائی دارالحکومت پر  قبضہ کرکے افغان سرزمین پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔

تفصیلات کےمطابق غیر ملکی خبرایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان  غزنی شہر میں داخل ہوگئے ہیں، افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ غزنی کے پولیس ہیڈ کوارٹر پر طالبان کا قبضہ ہو گیا  ہے اور  گورنر کمپاؤنڈ کے قریب شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ ادھرافغانستان کے صوبے قندھار کے گرد طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز میں شدید لڑائی جاری ہے۔ طالبان قندھار کے احمد ولی اسکوائر تک پہنچ گئے۔ طالبان نے قندھارکی سرپوسہ جیل پرحملہ کرکے ایک ہزار قیدی رہا کروالئے ہیں۔اس کے علاوہ صوبہ ہلمند  میں بھی طالبان اور افغان فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ دار الحکومت  کابل کی جانب بھی طالبان کی پیش قدمی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کا بھارت کو  اسٹریٹجک پارٹنر بنانے کا فیصلہ، پاکستان سےرویہ تبدیل کرلیا، عمران خان