امریکا کا بھارت کو  اسٹریٹجک پارٹنر بنانے کا فیصلہ، پاکستان سےرویہ تبدیل کرلیا، عمران خان

Aug 12, 2021 | 11:02:AM
امریکا کا بھارت کو  اسٹریٹجک پارٹنر بنانے کا فیصلہ، پاکستان سےرویہ تبدیل کرلیا، عمران خان
کیپشن: وزیراعظم عمران خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  امریکا نے بھارت کو اسٹریٹجک پارٹنرمنتخب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس وجہ سےامریکا کا رویہ پاکستان کے ساتھ تبدیل ہو گیا۔انہوں نے کہا موجودہ حالات میں افغانستان کا سیاسی حل نظر نہیں آتا کیونکہ طالبان کا کہنا ہے کہ جب تک اشرف غنی افغانستان کے صدر رہیں گے وہ ان سے بات نہیں کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے غیر ملکی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ امریکا نے فیصلہ کر لیا ہے کہ بھارت اس کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے اسلئے پاکستان سے مختلف رویہ اپنایا جا رہا ہے۔افغانستان سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ نے 20 سال تک افغانستان کا مسئلہ فوجی طاقت سے حل کرنے کی ناکام کوشش کی اور اب امریکہ سمجھتا ہے اس کا 20 سال کا ملبہ صاف کرنے میں پاکستان مفید ثابت ہوسکتا ہے۔طالبان کو افغان حکومت سے مذاکرات پر آمادہ کرنےکی کوشش کی، تین چار ماہ قبل اسلام آباد میں طالبان رہنماؤں سے ملاقات میں انھیں قائل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اسکے لئے تیار نظر نہیں آتے۔انہوں نے  کہا  افغانستان کے تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور ہم واضح کرچکے ہیں کہ افغانستان سے فوجی انخلا کے بعد پاکستان میں کوئی امریکی اڈا نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں افغان حکومت امریکا کو واپس افغانستان بلانا چاہتی ہے مگر امریکا افغانستان میں20 سال رہ چکا ہے، اب امریکا دوبارہ افغانستان آ گیا تو وہ ایسا کیا کر لے گا جو اس نے پچھلے 20 برسوں میں نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی،کتے پر بدترین تشدد کرکے مارنے کی ویڈیو وائرل،مرکزی ملزم گرفتار