شادی سے ایک دن قبل لڑکا اپنی منگیتر کے سامنے  تڑپ تڑپ کر مر گیا۔۔ہوا کیا تھا جانیے!

Aug 12, 2021 | 11:04:AM
شادی سے ایک دن قبل لڑکا اپنی منگیتر کے سامنے  تڑپ تڑپ کر مر گیا۔۔ہوا کیا تھا جانیے!
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ خوشیاں ماتم میں بدل جاتی ہیں ایسا ہی ایک واقعہ برازیل میں پیش آیا جہاں شادی سے ایک دن قبل ہی لڑکا اپنی منگیتر کی آنکھوں کے سامنے ہی تڑپ تڑپ کر مر گیا۔

تفصیلات کے مطابق برازیل میں شادی سے ایک دن پہلے لڑکا اور لڑکی فوٹوشوٹ کرارہے کہ پری ویڈنگ فوٹوشوٹ دولہا کی زندگی کا آخری دن بن گیا ۔یہ خوفناک حادثہ ڈاکٹر ڈینس ریکارڈو فاریا گرجیل کے ساتھ پیش آیا  جو پیشہ  سے ایک ڈاکٹر تھے ۔ ان کی زندگی میں آنے والی تمام خوشیاں ایک لمحہ میں غم میں بدل گئیں ۔ وہ اپنی منگیتر کے ساتھ پری ویڈنگ فوٹو شوٹ کروا رہے تھے ۔ اس دوران انہیں کرنٹ  لگ گیا اور جائے واقعہ پر ہی تڑپ تڑپ کر ان کی موت ہوگئی ۔ ڈاکٹر ڈینس کی منگیتر نے اس واقعہ کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھا مگر وہ کچھ نہ کر سکی ۔

31 سالہ ڈاکٹر ڈینس شادی کے فوٹوشوٹ کے لئے دونوں دریا کے کنارے پہنچے تھے جہاں یہ جوڑا ہاتھ میں مچھلی پکڑنے کی چھڑی پکڑے بیٹھا تھا ۔ پھر اچانک لوہے کی راڈ پر لگی ہک ایک ہائی وولٹیج پاور لائن میں پھنس گئی ۔ ہک کے پاور لائن میں پھنسنے کے بعد ڈینس اس کو ہٹانے کے لئے وہاں پہنچے ۔ جیسے ہی انہوں نے پاور لائن کو پکڑا  وہ اس میں چپک گئے ۔ انہوں نے دونوں ہاتھوں سے پاور لائن پکڑی ہوئی تھی ۔ جب تک فائر فائٹرز مدد کے لئے وہاں پہنچتے اس وقت تک ڈاکٹر ڈینس کی موت ہوچکی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: گرل فرینڈ کا بھیس بدل کر امتحان دینے والا عاشق گرفتار  ۔پھرکیا ہوا؟جانیے
   بعد میں پتہ چلا کہ جس کیبل سے ڈاکٹر ڈینس کے راڈ کا ہک پھنسا تھا  اس کے کچھ حصوں پر سے پلاسٹک کی پرت نکل گئی تھی اور وہیں پر ڈاکٹر ڈینس کا ہاتھ ٹچ ہوگیا ۔ ڈاکٹر ڈینس برازیل کے گروپی میونسپل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے لئے کام کرتے تھے ۔ ان کی موت پر ان کے ہسپتال کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ ڈاکٹر ڈینس کافی مددگار ، شائستہ اور ساتھیوں کے ساتھ ساتھ مریضوں کے لئے بھی محبوب تھے ۔ ان کی موت نے  جو شادی سے ایک دن پہلے ہوئی  سب کو حیران کر دیا۔
 یہ بھی پڑھیں: چالاک گرل فرینڈ ۔عاشق کو رشتہ دار بنا کر سسرالیوں سے خوب خاطر کروائی۔سچ سامنے آیا تو کیا ہوا؟