روڈا منصوبے پر ترقیاتی کام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد

Apr 12, 2023 | 22:50:PM
روڈا منصوبے پر ترقیاتی کام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او ) روڈا عمران امین کی  ایم ڈی واسا کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت ، پانی کی فراہمی سے متعلق  اہم امور پر غور ۔

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر روڈا عمران امین وفد کے ہمراہ واسا ہیڈ آفس پہنچے، جہاں انہوں نے ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں روڈا کو پانی کی فراہمی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ ،سرفس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں محمود بوٹی، شاہدرہ ویسٹ واٹر اور سرفس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے لئے زمین کے حصول کے معاملات پر غور کیا گیا ، واسا لاہور کے ہشام پرویز وثیر، مدثر جاوید اور ثمینہ آصف نے بھی  اجلاس میں شرکت کی۔

ریور فرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی(روڈا) کا فلیگ شپ رہائشی منصوبے چہار باغ پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری  ،چیف ایگزیکٹو آفیسر روڈا عمران امین کا کہنا ہے کہ "چہار باغ منصوبہ  مارچ  تک  پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا جبکہ منصوبے کو 18 ماہ میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ، جس کے پیش نظر مارچ 2024 تک منصوبے کو مکمل کر لیا جائے گا جبکہ رواں سال دسمبر میں خریداروں کو قبضہ دے دیا جائے گا تاکہ وہ تعمیرات کو شروع کر سکیں۔

سی ای او روڈا عمران امین  نے بتایا  کہ چہار باغ منصوبے میں ، ہسپتال ، سکول، کالج یونیورسٹی، کونڈومینئم، کمیونٹی سنٹرز اور کمرشل مارکیٹ تعمیر کی جائیں گی۔منصوبہ بہترین طرز زندگی فراہم کرے گا ۔منصوبے میں شہر کی سب سے وسیع روڈز تعمیر کی جائیں گی، چہار باغ کی مین بلیوارڈ 200 فیٹ جبکہ دیگر تمام سڑکیں 60 فیٹ ہوں گی،منصوبے میں گرین بیلٹس اور پارکس کی صورت میں 56 فیصد گرین کوور دیا جائے گا۔