عالمی بینک پاکستان کو توانائی منصوبے کیلئے ایک ارب ڈالر قرض دے گا

Apr 14, 2024 | 14:48:PM
عالمی بینک پاکستان کو توانائی منصوبے کیلئے ایک ارب ڈالر قرض دے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان میں توانائی کے شعبےمیں بہتری کیلئےعالمی بینک پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض دے گاجو داسو ہائیڈروپراجکٹ پر خرچ کیے جائیں گے ۔ 

 تفصیلات کے مطابق  منصوبےکی تعمیر سے پاکستان کو فیول کاسٹ کی مد میں سالانہ ایک ارب80 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی،داسو ہائیڈرو پاور منصوبہ 7 سال کی تاخیر سے 2028 تک مکمل ہوگا۔

2013 میں شروع ہونے والے اس منصوبے کو مکمل کرنے کی اصل ڈیڈ لائن 2021تھی،داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت 4ارب30 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 4ارب90 کروڑ ڈالر ہوگئی۔

واضح رہے کہ عالمی بینک سے ملنے والا فنڈز2160میگاواٹ کےداسو ہائیڈرو پراجیکٹ پرخرچ کیے جائیں گے،عالمی بینک کےبورڈ آف ڈائریکٹرزکی جانب سےجون میں قرض کی منظوری متوقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا اسرائیل پرحملہ ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب