آج موسم کیسا ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا

Sep 11, 2023 | 10:21:AM
شہر لاہور میں موسم کی روانی برقرار، شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم،عائمہ خان )آج موسم کیسا ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا، درجہ حرارت کم سے کم 27اور زیادہ سے زیادہ 36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں مزید بارش کا امکان موجود ہے ۔

لاہور شہر میں فضائی آلودگی کی شرح 79ریکارڈ کی گئی،جوہر ٹاؤن 94, سید مراتب علی روڈ 80 ، مال روڈ 78,یو ایس قونصلیٹ 66, فیز 5 ڈی ایچ اے میں 55اے کیو آئی کی شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔

ضرورپڑھیں: کپاس پر سفید مکھی کا حملہ،سینکڑوں ایکڑپر کھڑی فصل متاثر 

دوسری طرف کراچی میں بھی موسم ابر آلود ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گا، موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔