اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انورعباس) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک ایران وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔گفتگو میں خاص طور پر غزہ اور فلسطین کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مسلم ممالک کی امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں پر بھی بات کی، وزرائے خارجہ نے شرم الشیخ، مصر میں آئندہ سربراہی اجلاس پر بھی گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں:مارکیٹ میں روپے کا راج،ڈالر کی قیمت میں کمی، برطانوی پاؤنڈ4.14، یورو4.25روپے سستاہوگیا