بیرون ملک ملازمت کا آن لائن فراڈ ،ملوث گینگ کے سرغنہ نے اہم انکشاف کر دیئے

Oct 11, 2023 | 16:16:PM
بیرون ملک ملازمت کا آن لائن فراڈ ،ملوث گینگ کے سرغنہ نے اہم انکشاف کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی  نے اہم کارروائی کے دوران بیرون ملک ملازمت کے نام پر آن لائن فراڈ میں ملوث گینگ کا اہم سرغنہ گرفتار  کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں فراڈیئے سادھ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر لوٹتے تھے، ایف آئی اے نے عوامی شکایات پر  عمل کرتے ہوئے راولپنڈی میں  کارروائی کرتے ہوئے فراڈ میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ، ملزم کو پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندھی پر گرفتار کیا گیا،اس سے قبل 4ملزمان کو مذکورہ مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ،ملزم امیر حمزہ بیرون ملک ملازمت کے نام پر سوشل میڈیا پر اشتہارات لگاتا تھا ،ملزم سادہ لوح شہریوں کو اپنے جال میں پھنسانے کے لئے  واٹس ایپ پر بھی میسیجز بھیجتا تھا ۔

ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر  32 متاثرین سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر 25 لاکھ روپے بٹورے،ملزم نے ساتھیوں کی معاونت سے متاثرین سے فنگر پرنٹ، میڈیکل اور پراسیسنگ فیس کے نام پر 78800 روپے فی کس بٹورے،ملزم نے متاثرین کے فنگر پرنٹس اور میڈیکل لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں کروائے،ملزم نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے مذکورہ رقوم 24 مختلف دہوکہ دہی میں ملوث  اکاونٹس میں منگوائی۔

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان دو طرفہ تجارت میں 43 فیصد کمی