پاک افغان دو طرفہ تجارت میں 43 فیصد کمی

Oct 11, 2023 | 16:03:PM
 پاک افغان دو طرفہ تجارت میں 43 فیصد کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم ) پاکستان اور افغانستان کے درمیان گزشتہ دنوں ہونے والی  کشیدگی کے نتائج سامنے آ گئے ، گزشتہ ماہ سالانہ بنیادوں پر  پاک افغان دو طرفہ تجارت  میں 43 فیصد کمی واقع۔ 

تفصیلات کے مطابق اگست کے مقابلے ستمبر میں پاک افغان  تجارت میں 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، ،گزشتہ ماہ سالانہ بنیادوں پر افغانستان کیلئے برآمدات 26 فیصد گرگئیں،ستمبر میں ماہانہ بنیادوں پر افغانستان کیلئے برآمدات میں 14 فیصد کی کمی رکارڈ،ستمبر میں افغانستان سے سالانہ درآمدات 55اورماہانہ بنیادوں پر3فیصد کم ہوئیں،گزشتہ ماہ پاک افغان دو طرفہ تجارت کم ہوکر12 کروڑ 27 لاکھ ڈالرز پر آگئیں ،ستمبر میں افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات کا حجم 6 کروڑ57 لاکھ ڈالرز رہا ،گزشتہ ماہ افغانستان سے درآمدات 5 کروڑ 69 لاکھ ڈالرز رہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:فرانس کا پاکستانی طلبا کو سکالرشپس دینے کا اعلان