فرانس کا پاکستانی طلبا کو سکالرشپس دینے کا اعلان

Oct 11, 2023 | 15:28:PM
فرانس کا پاکستانی طلبا کو سکالرشپس دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب  ڈیسک )فرانسیسی حکومت نے پاکستان کے ہونہار طلبا کیلئے  شکالرشپس مہیا کرنے کیلئے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ 

مقامی انگلش اخبار ’’دی نیوز ‘‘ کے مطابق پاکستان میں فرانسیسی سفارت خانے کی جانب سے پاکستان کے ہونہار طلبا کیلئے فرانس میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع بڑھانے اور انہیں پاکستان کے دور دراز کے طلبا تک پہچانے کیلئے اہم  معلوماتی پروگرام شروع کیا گیا ہے جسے  ’’chose france pakistan education tour ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ، اس پروگرام کے تحت مینجمنٹ، انجینئرنگ، ہیومینیٹیز، فنانس، بزنس اور سائنسز فیکلٹیز میں اعلیٰ تعلیم  کیلئے سکالرشپس کے مواقع پیش کیے جائیں گے ۔

فرانسیسی حکومت کے اس پروگرام کے تحت دوسرا تعلیمی میلہ 17 اکتوبر کو لاہور اور 19 اکتوبر کو کراچی میں منعقد کیا جائے گا،جس میں پاکستانی طلباء کو فرانسیسی یونیورسٹیوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے اور پاکستانی طلباء کے لیے دستیاب 183 اسکالرشپ پروگراموں کے بارے میں تفصیلات حاصل کرنے کا موقع  ملے گا۔

پاکستان میں فرانس کے سفیر ’’نکولس گیلے ‘‘دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے ایسی تمام سرگرمیوں کی نگرانی اور معاونت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شکریہ کپتان ، عبداللہ شفیق نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا

فرانسیسی مندوبین پاکستانی یونیورسٹیوں کا دورہ بھی کریں گے تاکہ فرانس اور پاکستان کے درمیان بزنس اینڈ مینجمنٹ، سائنسز اور انجینئرنگ اور سوشل اینڈ پولیٹیکل سائنسز کے شعبے میں تعلیمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے شراکت داری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔