سابق ایس ایچ او ہارون کورائی نے کسٹم مخبر کو کیسے قتل کیا؟ ویڈیو سامنے آگئی

Nov 11, 2021 | 14:09:PM
کشم مخبر،قتل،سی سی ،ٹی وی فوٹیج
کیپشن: کسٹم مخبر کا قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چھالیہ مافیا کے لیے کسٹم مخبر فضل کو سابق ایس ایچ او ہارون کورائی نے سرکاری ہتھکڑی پہنا کر سرکاری اسلحے سے کیسے قتل کیا؟ سی ٹی ڈی نے قتل کے فوری بعد کی ویڈیو حاصل کرلی۔

تفصیلات کےمطابق ویڈیو مبینہ ملزم (ف )نے بنائی تھی۔ مقتول کے ہاتھوں میں سرکاری ہتھکڑی دیکھی جاسکتی ہے۔ فوٹیج  میں مقتول کے آنکھوں پر بھی پٹی بندھی ہوئی ہے۔قتل کے بعد ہارون کورائی و دیگر نے ہتھکڑی کھولی۔ مقتول کی لاش کو سٹیل ٹاون کے علاقے میں پھینک دیا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:پہلے سیمی فائنل میں بار بار سکرین پر دکھائی جانے والی خاتون کون تھی?.جانیے