بیٹے نے وصیت پر عمل کرتے ہوئے باپ کو گاڑی سمیت دفنا دیا

Nov 11, 2021 | 12:53:PM
مرنیوالا،گاڑی،سمیت،دفن،وصیت
کیپشن: مرنیوالا گاڑی سمیت دفن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)  بیٹے نے وصیت پر عمل کرتے ہوئےباپ کو مرنے کے بعد گاڑی میں دفنا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق مرنے والے کا نام ڈون آڈان آرانا تھا اور وہ شمالی امریکا کی آزاد ریاست ’باجا کیلیفورنیا سُر‘  کا رہائشی تھا۔کچھ سال پہلے اس کے بیٹے نے ایک گاڑی تحفے میں دی تھی لیکن وہ زیادہ دن اسے اپنے استعمال میں نہ رکھ سکا کیونکہ کچھ عرصہ پہلے وہ ایک ناقابلِ علاج بیماری میں مبتلا ہوگیاتو اس نے وصیت کی کہ اسےبیٹے سے تحفے میں ملی ہوئی گاڑی سمیت دفنایا جائے۔اس کے مرنے کے بعد اہلِ خانہ نےایک بڑی قبر بنوائی جس میں پہلے ایک کرین کی مدد سے یہ لوڈر ٹرک اتارا گیا۔اس کے بعد ڈون آڈان کی کا تابوت اس لوڈر کے پچھلے حصے میں رکھ کر قبر بند کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پہلے سیمی فائنل میں بار بار سکرین پر دکھائی جانے والی خاتون کون تھیں،جانیے