گندم کی فی من قیمت میں ہوشربا اضافہ، آٹے کی قیمت بھی بڑھ گئی

May 11, 2026 | 14:35:PM
 گندم کی فی من قیمت میں ہوشربا اضافہ، آٹے کی قیمت بھی بڑھ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور میں گندم کی فی من قیمت میں مزید اضافہ ہونے سے آٹے کی قیمت بھی بڑھ گئی۔

گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا ہو گیا۔

کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ملز کی جانب سے 20 کلو آٹے کا تھیلا 2100 روپے میں سپلائی کیا جا رہا ہے جبکہ شہریوں کو یہی تھیلا 2150 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملز کی جانب سے 10 کلو آٹے کا تھیلا فراہم نہیں کیا جا رہا ، جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، دوسری جانب مارکیٹ میں 15 کلو آٹے کا تھیلا 1600 سے 1700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، جنگ مسلط کی  تو بھرپور جواب  دیں گے: اسماعیل بقائی 

ذرائع کے مطابق لاہور میں فی من گندم کی قیمت بڑھ کر 4 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، جس کے اثرات آٹے کی قیمتوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔