ہنگری کے وزیرِ صحت منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل

May 11, 2026 | 09:28:AM
ہنگری کے وزیرِ صحت منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ہنگری کے نئے وزیرِ صحت اور سابق NHS ڈاکٹر زولٹ ہیگیڈش ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرتھوپیڈک سرجن زولٹ ہیگیڈش نے نئے وزیراعظم پیٹر میگیار کی تقریبِ حلف برداری کے دوران اسٹیج پر زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ایئر گٹار بجانے کی نقل کی، ہائی ککس لگائیں اور موسیقی کی دھن پر خوب رقص کیا۔

ہزاروں افراد کی موجودگی میں ہونے والی تقریب میں زولٹ ہیگیڈش نے حاضرین کو بھی اپنے ساتھ ڈانس کرنے کی دعوت دی، جس پر شرکا نے بھرپور جوش کا اظہار کیا۔

56 سالہ زولٹ ہیگیڈش اس سے قبل بھی اس وقت خبروں کی زینت بنے تھے جب ہنگری میں حالیہ انتخابات میں وکٹر اوربان کی 16 سالہ حکومت کے خاتمے کے بعد ان کی جشنِ فتح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش، بدلے میں کیا مانگا گیا؟

رپورٹس کے مطابق ہنگری کی سینٹر رائٹ “تیسزا پارٹی” نے انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں واضح اکثریت حاصل کرلی ہے جبکہ سابق وزیراعظم وکٹر اوربان کی جماعت کو بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

زولٹ ہیگیڈش نے 2005 سے 2015 تک برطانیہ میں NHS کے تحت مانچسٹر اور برسٹل کے اسپتالوں میں خدمات انجام دیں۔ انہوں نے متعدد مواقع پر برطانوی صحت کے نظام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ NHS ڈاکٹروں کو بہترین سہولیات فراہم کرتا ہے۔

ہنگری واپس آنے کے بعد وہ ملک کے صحت کے نظام میں اصلاحات اور کرپشن کے خاتمے کے لیے سرگرم رہے ہیں۔ نئے وزیرِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ وہ برطانیہ کے تجربات کی روشنی میں ہنگری کے طبی نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔