نااہلی چھپانے کیلئے کیس دوبارہ کھولے جا رہے ہیں: مریم اورنگزیب

May 11, 2021 | 13:08:PM
 نااہلی چھپانے کیلئے کیس دوبارہ کھولے جا رہے ہیں: مریم اورنگزیب
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)مسلم لیگ ن  کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حدیبیہ ریفرنس عدم ثبوتوں کے باعث قانونی طور پر ختم ہوچکا، نااہلی چھپانے کیلئے کیس دوبارہ کھولے جا رہے ہیں، کیا چینی، آٹا، گیس چوروں کو آج تک پکڑا ہے؟۔ عوام مہنگائی کے سیلاب میں ڈوب رہے ہیں۔

اسلام آباد میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان نے دورے سے واپسی پر شہباز شریف کی ضمانت پر بریفنگ لی، عمران خان نے مہنگائی یا کورونا پر بریفنگ نہیں لی، شہباز شریف کیخلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، شہباز شریف پر آشیانہ اور صاف پانی کیس سے متعلق دیگر مقدمات بنائے گئے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کاغذ لہرا لہرا کر کہتے رہے لیکن عدالت میں کچھ ثابت نہیں کرسکے، وزیر اطلاعات نے بیان دیا حدیبیہ کیس دوبارہ کھولا جائے گا، 2000 میں ڈکٹیٹر نے نیب کے ذریعے حدیبیہ ملز کا کیس بنایا، 58 والیم میں ایک شخص نے شہباز شریف کیخلاف گواہی دی۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ سعودیہ ۔ وزیراعظم نے چاولوں کے تھیلوں کے علاوہ کیا کامیابی حاصل کی؟: بلاول