ہمیں کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے چوکنا رہنا چاہئے، آرمی چیف 

Feb 11, 2022 | 01:19:AM
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، مہم جوئی، چوکنا رہنا چاہئ
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمیں کسی بھی مہم جوئی کا مناسب جواب دینے کیلئے چوکنا رہنا چاہیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا اور آرڈیننس سنٹر ملیر میں کرنل کمانڈنٹ کی تقریب میں شرکت کی، اس دوران میجرجنرل شہاب شاہد کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔ کراچی آمد پر آرمی چیف کے ہمراہ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید بھی تھے۔بیان کے مطابق تقریب میں آرڈیننس کور کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سپہ سالار نے جنگ اور امن میں بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران کور کے کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی میں پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کا بھی دورہ کیا۔35ویں ایئر وار کورس کے شرکا سے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فضائیہ کی مکمل پیشہ ورانہ مہارت، اسکی قابل رشک کامیابیوں کو سراہا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ افسران کا جدید دور کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ رہنا ضروری ہے جدید دور کے میدان جنگ میں برتری صرف اسی صورت میں برقرار رکھی جا سکتی ہے جب ہم عصری چیلنجوں کیلئے چوکنا رہیں اور ابھرتے جدید تصورات کے مطابق ان سے نمٹنے کیلئے تیار ہوں۔ ہمیں کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے چوکنا رہنا چاہیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی میں فوجی فاؤنڈیشن کا بھی دورہ کیا، اس دوران انہیں فوجی فاؤنڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ سپہ سالار نے معیاری خدمات کی فراہمی، فوجی فاؤنڈیشن کی کارکردگی اور عزم کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: تیسری شادی پر عامر لیاقت کی بیٹی بھی بول پڑی