تحریک آزادی کشمیر کے ہیرو مقبول بٹ کا آج 37 واں یوم شہادت

Feb 11, 2021 | 13:06:PM
تحریک آزادی کشمیر کے ہیرو مقبول بٹ کا آج 37 واں یوم شہادت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک آزادی کشمیر کے ہیرو محمد مقبول بٹ کا آج 37 واں یوم شہادت انتہائی جوش و جذبےسے منایا جا رہاہے۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس کی کال پر مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے۔آزاد کشمیر میں بھی بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر  میں پیدا ہونے والے شہید محمد مقبول بٹ زمانہ طالبعلمی سے تحریک آزادی کشمیر میں شامل رہے۔ مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج نے اس حریت کی آواز کو دبانا چاہا تو وہ ہجرت کر کے آزاد کشمیر پہنچےاور انہوں نے اردو ادب میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی اور بعد ازاں شعبہ صحافت سے وابستہ ہو گئے اور  انہوں نے1965 میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ محاز رائے شماری کی بنیاد رکھی۔کشمیر  کی تحریک آزادی میں عملی طور پر شامل ہونے کا شوق محمد مقبول بٹ  کو واپس سری نگر لے گیا جہاں انکو  گرفتار کر لیا گیا اور 11 فروری 1984 کو نئی دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دے دی گئی۔مقبول کی شہادت کے بعد ان کے جسد خاکی کو ورثا کے حوالے کرنے کے بجائے تہاڑ جیل کے احاطے میں دفن کر دیا گیا۔مقبول بٹ کے 37 ویں یوم شہادت کو  آزاد کشمیر میں سرکاری سطح پر منایا جارہا ہے اور آج    آزاد کشمیر عام تعطیل بھی ہے۔اس حوالے سے شہید مقبول بٹ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئےتحریک آزادی کے حق میں اور بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ریلیاں بھی نکالی جا رہی ہیں۔