ایکنک نے 371 ارب سے زائد مالیت کے مںصوبوں  کی منظوری دے دی

Dec 11, 2023 | 23:47:PM
ایکنک نے 371 ارب سے زائد مالیت کے مںصوبوں  کی منظوری دے دی
کیپشن: فوٹو اے پی پی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے 371 ارب 82 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کے 9 منصوبوں کی منظوری دے دی۔

نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا، اعلامیے کے مطابق اجلاس میں 25 ارب 9 کروڑ 80 لاکھ روپے سے کے پی میں تحفظ خوراک کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 32 ارب 83 کروڑ 40 لاکھ روپے کے پناہ گزینوں کی تعلیم کے شعبے کے منصوبوں اور خیبر پختونخوا میں 24 ارب 22 کروڑ 40 لاکھ روپے کے صحت کے شعبے میں منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں اب تک کتنے اکاؤنٹ کھولے گئے؟ اسٹیٹ بنک نے بتا دیا

اجلاس میں وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے 16 ارب 80 کروڑ روپے مالیت کے منصوبے کی منظوری دی گئی جبکہ خواتین کو قرض کیلئے 31 ارب 41 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 86 ارب 8 کروڑ روپے کے منصوبوں کی منظوری کے ساتھ تھرکول ریلوے کو دوسرے نیٹ ورک سے ملانے کے 53 ارب 72 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے منصوبے کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں گریٹر تھل کینال فیز ٹو منصوبے کی سمری مشورے سے دوبارہ لانے کی ہدایت کی گئی، جبکہ سندھ بیراج فیز ٹو منصوبہ کیلئے 74 ارب 61 کروڑ 80 لاکھ روپے کی منظوری دے دی۔