سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل

Aug 11, 2021 | 17:43:PM
سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ڈبل شفٹ سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے۔ سکول صبح 7 بجے لگیں گے جبکہ چھٹی 11بجے ہو گی ۔

 نئے اوقات کار کے مطابق پہلی شفٹ میں سکول صبح 7 بجے لگیں گے جبکہ چھٹی 11بجے ہو گی۔دوسری شفٹ میں سکول دوپہر 2 بچے سے شام 6 بجے تک لگیں گے۔جمعہ سمیت پورا ہفتہ اسکولوں کے اوقات کار ایک ہی ہوں گے۔

علاوہ ازیں صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے تمام سرکاری و نجی سکولوں کے عملے کو ویکسی نیشن کے لئے ڈیڈ لائن دے دی۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ سکولوں میں ویکسی نیشن کرانے کے لئے نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے لہٰذا 22 اگست تک تمام سرکاری اور نجی سکولز کے اساتذہ اور دیگر عملے کی ویکسی نیشن کرانا لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 22 اگست کے بعد کسی بھی فرد کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور ویکسی نیشن نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ سکول کو سیل کردیا جائے گا۔

قبل ازیں وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے 2 اگست سے سکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔نوٹیفکیشن کے تحت سرکاری و نجی سکولوں میں ایک دن میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ طلبا آسکیں گے۔بوائزکے سرکاری سکولوں کے اوقات کارصبح ساڑھے 7سے ساڑھے 12بجے تک ہوں گے جبکہ گرلز سکولوں کے اوقات کارصبح پونے 8بجے سے پونے ایک بجے تک ہوں گے۔

  آفٹرنون سکولوں کی ٹائمنگ شامل 3بجے سے 5بجے تک ہوگی۔ تاہم اب یہ اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ سکولوں میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں ویکسی نیشن کی رفتار تیز کرنے کیلئے این سی او سی کا بڑا فیصلہ