آئی ایم ایف نےپاکستان میں رواں سال مہنگائی 27 فیصد سے زائد رہنے کی پیشگوئی کر دی

Apr 11, 2023 | 20:36:PM
آئی ایم ایف نےپاکستان میں رواں سال مہنگائی 27 فیصد سے زائد رہنے کی پیشگوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )آئی ایم ایف ورلڈ اکنامک آوٹ لک جاری کر دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 0.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق  عالمی مالیاتی ادارے کی جانب کہا گیا ہے کہ آئندہ برس پاکستان کی جی ڈی پی 3.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے ، جبکہ رواں سال مہنگائی 27.1 فیصد تک رہنے کا امکان ہے ۔ 
آئی ایم ایف کے مطابق رواں سال بجٹ خسارہ 6.8 فیصد تک رہنے کا امکان ہے ، آئندہ برس بجٹ خسارہ 8.3 فیصد تک رہنے کی توقع ہے ، جاری کھاتوں کا خسارہ 2.4 فیصد رہنے کا امکان ہے ، آئندہ برس کرنٹ اکاونٹ خسارہ 2.4 فیصد رہنے کی توقع ہے ۔ 
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں برس قرض بلحاظ جی ڈی پی 73.6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے ،اگلے سال پاکستان کا قرضہ بلحاظ جی ڈی پی 68.9 فیصد تک رہنے کی توقع ہے ، رواں برس پاکستان کی جی ڈی پی 85.4 ٹریلین رہے گی ،اگلے برس پاکستان کی جی ڈی پی 108.4 ٹریلین تک رہنے کی توقع ہے  ۔