انڈونیشیا کا فلسطین سے اظہار یکجہتی، اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) انڈونیشیا نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی جمناسٹس کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کا یہ فیصلہ فلسطین کے حق میں یکجہتی کے اظہار کے طور پر سامنے آیا ہے۔
انڈونیشیا جمناسٹک فیڈریشن کی سربراہ ایٹا جولیاتی نے بتایا کہ اسرائیلی جمناسٹس کی عالمی جمناسٹک چیمپئن شپ میں شرکت اب یقینی طور پر منسوخ ہو چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ حکومتی پالیسی کے مطابق کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:زمین پر سونا صحت کیلئے زیادہ فائدہ مند : تحقیق
ادھر اسرائیل جمناسٹکس فیڈریشن نے اس اقدام پر فوری طور پر کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا۔
یاد رہے کہ اسرائیلی ٹیم نے 19 سے 25 اکتوبر تک انڈونیشیا میں ہونے والی ورلڈ آرٹسٹک جمناسٹک چیمپئن شپ میں شرکت کرنا تھی۔
انڈونیشیا کے اس مؤقف کو عالمی سطح پر فلسطینی عوام سے ہمدردی کے ایک مضبوط اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب غزہ میں انسانی جانوں کا نقصان بڑھتا جا رہا ہے۔