لاہور؛24 گھنٹوں میں 275 ٹریفک حادثات ، 3 افراد جاں بحق،311 زخمی

Oct 10, 2022 | 21:38:PM
لاہور، ٹریفک حادثات، رپورٹ ہونا معمول،
کیپشن: حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ّ(24 نیوز)لاہور میں روزانہ کی بنیاد پر اوسطا 250 کے قریب ٹریفک حادثات رپورٹ ہونا معمول بن گیا،،شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 275 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں 275روڈ ایکسیڈنٹ ہوئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں کی بازی ہار گئے 311 لوگ زخمی ہوئے۔حادثات میں سے162شدید زخمی لوگوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کا مزید کہناتھا کہ حادثات میں زخمی ہونے والوں میں سے 70 فیصد موٹرسائیکل سوار افراد کی ہے۔ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرکے حادثات کی کمی کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب ٹریفک حالات میں ایک ماہ میں 28 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ستمبر کے دوران شہر میں 7 ہزار 847 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔حادثات میں مجموعی طور پر 8 ہزار 188 افراد زخمی ہوئے۔حادثات میں 28 افراد جان کی بازی ہار گئے،سینکڑوں افراد زندگی بھرکیلئے معذور ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق 60 فیصد ٹریفک حادثات کا شکار موٹرسائیکل سوار ہوئے،زیادہ تر نوجوان متاثر ہوئے۔حادثات کے باعث زخمی ہونے والوں میں 1407 خواتین بھی شامل ہیں۔حادثات میں 2605 ایسے افراد زخمی ہوئے جن کی عمر 21 سے 30 سال کے درمیان تھی۔
رپورٹ کے مطابق اوورسپیڈنگ کے باعث 305 ، غفلت کے باعث 2316 ،رانگ ٹرن لینے کے باعث 204،ون ویلنگ سے 7 جبکہ 4 ہزار سے زائد دیگر وجوہات کی بنیاد پر حادثات رپورٹ ہوئے۔
ٹریفک پولیس نے تمام ترجیحات جرمانے کرنے پر مرکوز کرلی، حادثات کی روک تھام کیلئے جامعہ حکمت عملی نا بنائی جاسکی۔ٹریفک پولیس کی جانب سے آگاہی مہم چلانے کے باوجود ٹریفک حادثات کا بڑھنا تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ای سی سی اجلاس، برآمدی شعبے کیلئے توانائی کے مسابقتی نرخوں کی منظوری