کرتار پور: حکومت کی توجہ کا منتظر

Nov 10, 2022 | 21:16:PM
کرتار پور: حکومت کی توجہ کا منتظر
کیپشن: کرتار پور
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کرتار پور کوریڈور کے زائرین میں بڑی تعداد میں کمی ہوگئی۔

کرتار پور منصوبےکا مقصد پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانا تھا، ہر روز تقریباً 5000 زائرین کی میزبانی کرنے کی توقع تھی ۔ تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے ایسا نہیں ہو پا رہا، جولائی تک صرف 110,670 ہندوستانیوں خاص طور پر سکھوں نے باباگرو نانک کی آرام گاہ، کرتار پور گوردوارہ کا دورہ کیا ہے۔

 مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ زائرین میں بڑی کمی کی ممکنہ وجہ ہندوستان کی سخت پاسپورٹ شرائط، رجسٹریشن کا طویل عمل، اور پاکستان کی 20 ڈالر انٹری فیس ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ منصوبے کے فیز 2 اور زیرو لائن پل کو بھی حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے تاخیر کا سامنا ہے۔