ڈوپنگ کیخلاف پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بڑا فیصلہ

May 10, 2026 | 12:18:PM
ڈوپنگ کیخلاف پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بڑا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈوپنگ کے خلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے زیرہ ٹالرینس پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ایچ ایف کے مطابق قومی ہاکی کیمپوں میں ڈوپنگ قوانین کی سخت خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

 ڈوپنگ ٹیسٹ میں ملوث پائے جانے والے کھلاڑیوں کو فوری کیمپ سے معطل کیا جائے گا۔

صدر پی ایچ ایف وانی کی ہدایت پر لاہور اور اسلام آباد کیمپوں کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی۔

جاری کردہ ہدایات کے مطابق کھلاڑیوں کو اب واڈا کوڈ کی پاسداری کا تحریری حلف نامہ جمع کرانا ہوگا۔

مزید پڑھیں:امریکی ٹینس سٹار ن کوکو گوف نے دوران میچ ریکٹ اپنے ہی سر پر مار لیا

 قومی جونیئر اور سینئر ہاکی کیمپوں میں کھلاڑیوں کے کسی بھی وقت رینڈم ڈوپ ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

 ڈوپنگ سے بچنے یا ٹیسٹ نہ دینے والے کھلاڑیوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ممنوعہ ادویات سے بچاؤ کے لیے کھلاڑیوں کے لیے ہفتہ وار تعلیمی سیشنز منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کیمپ کمانڈنٹس اور کوچز کھلاڑیوں کی ڈوپ ٹیسٹنگ کے عمل کو یقینی بنانے کے پابند ہوں گے۔