راولا کوٹ سے راولپنڈی جانے والی کار حادثے کا شکار، خاتون جاں بحق

Mar 10, 2026 | 21:13:PM
راولا کوٹ سے راولپنڈی جانے والی کار حادثے کا شکار، خاتون جاں بحق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولا کوٹ سے راولپنڈی جانے والی کار آزاد پتن کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ دو بچے معجزانہ طور پر بچ گئے۔

یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ کی پروفیسر اپنی آٹھ سالہ بیٹی اور تیرہ سالہ بیٹے کے ہمراہ راولپنڈی جا رہی تھیں کہ آزاد پتن کے قریب ان کی گاڑی قلا بازیاں کھاتی ہوئی دریائے جہلم میں جا گری۔

حادثے کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوئیں جنہیں شیخ زاید ہسپتال راولاکوٹ لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں، حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں :چیف منسٹر مریم نے تمام وزراء کیلئے سرکاری پٹرول بند کر دیا