ماہ رمضان کی آمد سے قبل ہی اشیا خوردونوش سمیت پھل سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

Mar 10, 2024 | 15:21:PM
ماہ رمضان کی آمد سے قبل ہی اشیا خوردونوش سمیت پھل سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان) ماہ رمضان کی آمد سے قبل ہی اشیاء خوردونوش سمیت پھل سبزیوں کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں پھل سبزیوں کی قیمتوں میں 50 سے 100 روپے تک کا غیر معمولی اضافہ ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں پھل سبزیوں کی قیمتوں میں 50 سے 100 روپے تک کا غیر معمولی اضافہ ہواہے ،سیب پچھلے ہفتے کی نسبت 120 سے بڑھ کر 150 سے 200 میں فروخت ہونے لگا ، خربوزہ 130 سے 200، کینو 250 سے 300 روپے درجن، کیلا 200 سے بڑھ کر 300 درجن پر فروخت ہونے لگا،کھجور 800 سے بڑھ کر 1200 تک پر فروخت جاری۔ 

 دوسری جانب سبزیوں میں ادرک 110 سے بڑھ کر 130، لہسن 130 سے بڑھ کر 150، کھیرا 50 سے بڑھ کر 80 روپے پر فروخت ہونے لگا، پیاز 200 سے بڑھ کر 250 جبکہ شملہ مرچ 240 سے بڑھ کر 320 پر فروخت ہونے لگی ، شہریوں کا حکومت و ضلعی انتظامیہ سے خودداری قیمتوں کے اضافے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے ماہ رمضان کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان بھی کیا ہے ۔

یہ  بھی پڑھیں ؛ دودھ پینے کے وہ فوائد جو آپ نہیں جانتے