سونا کی قیمت میں 2800 روپے اضافہ ، قیمت کہاں تک پہنچ گئی ؟ جانیے

Apr 01, 2024 | 18:04:PM
سونا کی قیمت میں 2800 روپے اضافہ ، قیمت کہاں تک پہنچ گئی ؟ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سونا اپنی خوبصورتی کی وجہ سے ازل سے ہی  انسانوں کے نزدیک اپنی قیمت  رکھے ہوئے ہے جو اب تک جاری ہے ، عدم استحکام کا شکارمعیشت اور پاکستانی روپے کی گراوٹ کے باعث پاکستان میں اس کی قیمت روز بروز اوپر جاتی جا رہی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 2800 روپے مہنگا   ہونے کے بعد  2 لاکھ 37 ہزار 600 روپے کا ہو گیا، ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2401 اضافے سے 2 لاکھ 3 ہزار 704 روپے ہے،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 24 ڈالر اضافے کے بعد 2211 ڈالر فی اونس ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی 73 فیصد ،گیس 318 فیصد مہنگی ،ٹماٹر ، پیاز اور آلو نے بھی کمر توڑ دی