کراچی میں ہزاروں خواتین کا بنا لائسنس گاڑیاں چلانے کا انکشاف

Jan 10, 2024 | 12:47:PM
کراچی میں ہزاروں خواتین کا بنا لائسنس گاڑیاں چلانے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( معراج اختر )کراچی میں ہزاروں خواتین کا بنا لائسنس گاڑیاں چلانے کا انکشاف سامنے آگیا.

تفصیلات کے مطابق خواتین میں کاراور موٹرسائیکل چلانے کا رجحان بڑھنے لگا، جبکہ صنف نازک میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کا رجحان انتہائی کم ہے جس کے بعد خواتین میں لائسنس بنوانے کیلئے پولیس نے بھی کوششیں تیز کردیں اور   کلفٹن برانچ میں خواتین کی سہولت کے لیئے علیحدہ ڈیسک بھی قائم کردی گئی ہے۔

خاتون شہریوں کا کہنا ہے  کہ  کلفٹن برانچ قائم کی گئی الگ ڈیسک پر اکا دکا خواتین ہی نظر آتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن نے انتخابی جلسوں کا اعلان کر دیا

 ڈرائیونگ لائسنس پولیس کی جانب سے وومن آن وہیلز کے نام سے مہم بھی شروع کی گئی ہے تاکہ گاڑیاں اور موٹرسائیکل چلانے والی خواتین میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگہی اور لائسنس کے حصول کا شعور پیدا ہوسکے ۔
ڈی آئی جی لائسنس عرفان بلوچ کہتے ہیں کہ خواتین کو لائسنس کے حصول کے لیئے آنا چاہیئے انہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کرینگے۔
اس کے علاوہ ڈی ایل برانچ کی جانب سے یونیورسٹیز اور گرلزکالجزمیں آگاہی پروگرامز بھی منعقد کئے جارہے ہیں تاکہ خواتین کوڈرائیونگ لائسنس اور ٹریفک قوانین سے متعلق معلومات ہوسکے اور وہ حادثات سے بھی بچ سکیں۔