کراچی پولیس کی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی، اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار 

Aug 10, 2026 | 20:29:PM
کراچی پولیس کی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی، اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مبشر حسین)کراچی پولیس کی جانب سے ایف بی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کے دوران اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان شاہد ولد عبدالرحمن اور فہد ولد سجاد شہریوں سے اے ٹی ایم پن حاصل کر کے کارڈز چوری کرتے تھے, ملزمان چوری شدہ اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے غیر قانونی ٹرانزیکشنز اور پی او ایس مشینوں سے خریداری کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد غیر قانونی 30 بور پستول اور ایمونیشن برآمد کر لی گئی، ملزمان کے قبضے سے فراڈ کے ذریعے خریدا گیا برانڈ نیو باکس پیک موبائل فون بھی برآمد کیا گیا۔

کراچی پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مسروقہ و غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی، برآمد موٹر سائیکل کے چیسز نمبر میں ردوبدل کیا گیا تھا۔

ایس ایس پی سینٹرل عمران خان نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے متعدد مسروقہ بینک و دیگر کارڈز اور نقد رقم بھی برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزمان اے ٹی ایم فراڈ اور دیگر مقدمات میں مختلف تھانوں کو مطلوب رہے ہیں, انھوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے بعد مزید تفتیش جاری ہے۔

 

 یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہبا زشریف کی ایف بی آر اصلاحات پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت