بابا وانگا کی ایک اور پیشگوئی پوری ہونے کے قریب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بلغاریہ کی معروف پیش گو بابا وانگا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے نائن الیون حملوں اور شہزادی ڈیانا کی موت جیسے کئی اہم عالمی واقعات کی درست پیش گوئیاں کی تھیں۔
بابا وانگا نے 2025-26 کے دوران ایک بڑے عالمی معاشی بحران کی پیش گوئی بھی کی تھی اور اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑھتی “ٹیرف وار” کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ پیش گوئی بھی سچ ثابت ہو سکتی ہے۔
ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں کئی ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے تو کیے، لیکن ساتھ ہی اوسطاً 20 فیصد ٹیرف عائد کیے ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے برازیل اور ہندوستان پر براہ راست 50 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان کیا، جس کے باعث عالمی منڈی میں بے چینی پھیل گئی ہے۔
مزید پڑھیں:بابر اعظم تینوں فارمیٹ کے خود بخود چوائس ہیں: معین خان