دنیا کے امیر ترین لوگ اگر غریب ہوتے تو کیسے دکھتے؟ 

Apr 10, 2023 | 12:23:PM
فنکار آرٹسٹ نے دنیا کے امیر ترین لوگوں کو غریب بنا کر ایک نیا روپ دے دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فنکار آرٹسٹ نے دنیا کے امیر ترین لوگوں کو غریب بنا کر ایک نیا روپ دے دیا۔

فنکار نے اپنے انسٹاگرام پر کئی نامور لوگوں کی تصاویر شیئر کرکے سب کو حیران کردیا، اس نے یہ کارنامہ آرٹیفشل انٹیلی جنس کے پروگرام مڈ جرنی (Midjourney) کو استعمال کرتے ہوئے انجام دیا۔

گوکل پیلے نامی فنکار نے اپنے سوشل میڈیا پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، بل گیٹس، مکیش امبانی، مارک زکربرگ، وارن بُفے، جیف بیزوز اور ایلون مسک کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Gokul Pillai (@withgokul)

ان تصاویر  کے کیپشن  میں فنکار نے ’سلم ڈاگ ملینئرز‘ کا لفظ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس فہرست میں کسی کا نام شامل کرنا رہ تو نہیں گیا؟‘‘

انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھرب پتی لوگ پھٹے پرانے کپڑوں میں کسی غریب بستی میں کھڑے نظر آرہے ہیں۔ یہ تصاویر شیئر کرنے کے بعد ان پر اب تک 9 ہزار سے زائد لائیکس آچکے ہیں جبکہ دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی ان تصاویر پر جاری ہے۔