ڈسکہ ضمنی انتخاب ، چھوٹا سا حلقہ مگر اس کی اتنی اہمیت کیوں؟اہم انکشافات

Apr 10, 2021 | 17:55:PM
ڈسکہ ضمنی انتخاب ، چھوٹا سا حلقہ مگر اس کی اتنی اہمیت کیوں؟اہم انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سیالکوٹ کے شہر ڈسکہ میں  حلقہ این اے 75 کے لیے فروری میں ضمنی انتخابات معمول کے مطابق ہونے تھے تاہم ایسا نہ ہو سکا۔انتخاب کے روز پر تشدد واقعات میں دو افراد جان سے گئے اور کئی زخمی ہوئے،زیادہ تر دیہاتوں پر مشتمل اس حلقے میں حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی امیداوار نوشین افتخار کے درمیان ہی سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا ۔ اس مرتبہ بھی تمام تر نظریں انہی دو جماعتوں پر ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق اسی روز کئی پریزائیڈنگ افسرووٹوں کے تھیلوں سمیت فرار ہوتے پکڑے گئے اور کئی گھنٹوں غائب رہے اور نتیجہ الیکشن کمیشن کو جمع نہ کروا سکے۔بدانتظامی اور پر تشدد واقعات کی تحقیقات کے بعد الیکشن کمیشن نے فروری کے ضمنی انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نئے سرے سے پہلے مارچ اور پھر دیر کرتے ہوئے اپریل کی 10 تاریخ کو دوبارہ اس پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کروانے کا اعلان کیا تھا۔اس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو پاکستان کی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔پی ٹی آئی کا موقف تھا کہ صرف منتخب پولنگ سٹیشنز پر ہی دوبارہ پولنگ ہونی چاہیے، تاہم سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا۔اب جبکہ دوبارہ ضمنی انتخاب ہواہے، تو ڈسکہ سے ایک مرتبہ پھر کشیدگی کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ پی ٹی آئی  کارکنوں کے خلاف ہوائی فائرنگ کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

وسطی پنجاب کا یہ چھوٹا سا حلقہ آخر اس قدر اہمیت کیوں حاصل کر گیا ہے۔اس کی ایک وجہ بظاہر یہی نظر آتی ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ (ن) دونوں ہی اسے محض قومی اسمبلی کی ایک نشست کے طور پر نہیں دیکھ رہیں بلکہ اپنے انفرادی بیانیے کو تقویت دینے کے لیے ہر صورت اس انتخاب کو جیتنا ضروری سمجھتی ہیں۔
تجزیہ کا روں کے مطابق بنیادی طور پر کچھ عوامل ایسے ہیں جنھوں نے ڈسکہ کے ضمنی انتخابات کو توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ان میں سرِ فہرست دونوں جماعتوں کا سیاسی وقار داو پر ہونے کا تاثر ہے جبکہ دونوں جماعتوں کے امیدواروں کی ذاتی شخصیات اور دونوں جماعتوں کے درمیان مقابلے کی سختی از خود وہ پہلو ہیں جن کی وجہ سے اس حلقے میں ایسے واقعات رونما ہوئے جو ملک بھر کی توجہ حاصل کر گئے۔

یہ بھی پڑھیؒں:حلقہ میں موجو د لیگی ارکان اسمبلی کیخلاف علی اسجد ملہی کا بڑا اقدا م