حلقہ میں موجو د لیگی ارکان اسمبلی کیخلاف علی اسجد ملہی کا بڑا اقدا م 

Apr 10, 2021 | 17:39:PM
حلقہ میں موجو د لیگی ارکان اسمبلی کیخلاف علی اسجد ملہی کا بڑا اقدا م 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے امید وا ر علی اسجد ملہی کی طرف سے ڈی ایم او الیکشن کمیشن کو درخواست۔ درخواست ن لیگ کے ایم این ایز،ایم پی ایز،سینٹرز،اور چیئرمین کے خلاف دی گئی۔ 
تفصیلات کے مطابق علی اسجد ملہی کا کہناہے کہ یہ خط الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر لکھا۔ درخواست ن لیگ کے ایم این اے علی زاہد،ارمغان سبحانی،اور ایم پی ایز میاں زیشان رفیق،نوید اشرف،رانا عبد الستار کے خلاف دی کہ تمام ن لیگی ایم این ایز اور ایم پی ایز مسلح اسلحہ اپنے گارڈز کے ساتھ حلقہ میں موجود ہیں۔متن میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ن لیگی ایم این ایز اور ایم پی اے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر جا کر خوف ہراس پھیلا رہے ہیں۔ جس سے ووٹروں میں سخت اضطراب پایا جا رہا ہے۔ مذکورہ افراد کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ انکی وجہ سے نقص امن کا بھی شدید خدشہ ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:معروف سٹیج ادا کا رہ کے گھرگھس کر2ملزموں کی ساتھیوں سمیت ٹھاہ ٹھاہ