صدر مملکت عمران خان کے بیان سے مطمئن یا نہیں ؟

Sep 09, 2022 | 10:58:AM
صدر مملکت عمران خان کے بیان سے مطمئن یا نہیں ؟
کیپشن: عارف علوی
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق عمران خان کی وضاحت سے مطمئن ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ سب  سیاست دانوں کو چاہیئے کہ پاکستان کے اس مشکل وقت میں ایک ہو کر چلیں اور وہ فیصلے کیے جائیں  جو پاکستان کے لئے اچھے ہوں ۔ ان کا کہنا تھا اپنی لڑائیوں کی وجہ سے فوج کو موقع دیا جاتا ہے کہ فوج مداخلت کرے، ایوب خان کے زمانے میں لوگ کہتے تھے کہ ایک چیز میں کامیابی ہوئی وہ یہ کہ پالیسیوں میں تسلسل آیا، میں سمجھتا ہوں کہ اگر غیر ملکی مداخلت کے الزامات ہیں تو میں نے تو آن پیپر چیف جسٹس سے درخواست کی ہوئی تھی کہ اس کی تحقیقات ضروری ہے۔

صدر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے تعلقات وزیر اعظم شہبا ز شریف سے اچھے ہیں ان سے فون کال پر بھی رابطہ ہو تا رہتا ہے ، یہ پاکستان کے حق میں نہیں کہ ملک کا وزیر اعظم اور صدر دونوں ایک پیج پر نہ چلیں ۔ میرے تعلقات وزیر اعظم سے اچھے ہیں ۔ ڈاکٹر عارف علوی کا عمران خان سے متعلق کہنا تھا کہ عمران خان ایک بہت اچھے اور اپنے وطن سے مہبت کرنے والے سیاست دان ہیں آج کل ان پر جو مقدمے چل رہے ان سے واقف ہو ں  ، عمران خان نے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق جو بیان دیا مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے وضا حت دی وہ کافی ہے اور میں اس سے مطمئن ہوں اور ہم سب الفاظ کے چناؤ میں ماہر نہیں ہیں ۔